ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی ایم مودی کی پیش کی گئی ڈگری فرضی، دونوں ڈگریوں میں نام الگ:عام آدمی پارٹی۔

پی ایم مودی کی پیش کی گئی ڈگری فرضی، دونوں ڈگریوں میں نام الگ:عام آدمی پارٹی۔

Mon, 09 May 2016 18:44:02  SO Admin   INS India

نئی دہلی9 مئی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی جو ڈگری بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دکھائی ہے، وہ فرضی ہے،جعل سازی کرنے کے لئے بھی عقل چاہئے۔بی اے اور ایم اے کی ڈگریوں میں پی ایم مودی کے نام میں فرق ہے،نام تبدیل کرنے کے لئے قانونی عمل ہوتا ہے۔آشوتوش نے یہ بھی بتایا کہ 1977کی مارک شیٹ ہے لیکن ڈگری 1978ہے۔مارک شیٹ پر نام نریندر کمار دامودر داس مودی ہے،بی اے ڈگری میں نریندر دامودر داس مودی ہے۔گجرات یونیورسٹی نے ’’آپ‘‘کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولٹیکل سائنس کا موضوع ہوتا ہے، جس میں بیرونی طالب علم ایک ہی موضوع سے ایم اے کرتا ہے، اس کی ڈگری میں ایسا ہی لکھا جاتا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بچانے کے لئے بی جے پی صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے نریندر مودی کو بچانے کے لئے یہ کام کیا۔انہوں نے میڈیا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چینل جان بوجھ کر یہ خبر نہیں دکھا رہے تھے،اب انہیں دکھانا ہوگا۔

آشوتوش کا دعوی ہے کہ پی ایم مودی کی تعلیم سے منسلک تمام معلومات ہم نے جٹائی۔انہوں نے کچھ ڈگریوں کی فوٹو کاپی دکھاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کے نام میں بھی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی صدر امت شاہ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے میں معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی اور گجرات یونیورسٹی نے ڈگری دکھانے سے انکار کیا جبکہ اسکول کے کاغذات دیکھنے میں کوئی دقت نہیں آئی۔پی ایم مودی ملک کو بیوقوف بنانے کا کام نہ کریں۔پی ایم ہونے کے لئے ڈگری ہولڈر ہونا ضروری نہیں لیکن یہ دھوکہ دہی غلط ہے۔


Share: